مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو سنٹرل جیل مردان سے رہا کر دیا گیا ،گاڑی پر رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد علی محمد خان کو رہا کر دیا گیا ،جیل کے باہر میڈیا اور کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود تھی تاہم 80روز بعد رہائی پانے والے علی محمدان سے ملے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر اپنے گھر کی جانب روانہ ہو گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جب بھی علی محمد کی رہائی عمل میں آتی تو جیل کے باہر سے انہیں کسی اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا جاتا تھا ،آج صبح پشاور ہائیکورٹ کے سخت فیصلے کے بعد ان کی رہائی کے بعد گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب