اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا منصوبہ بنا لیا ،ای سیفٹی ایجنسی قائم کرنے کی تیاریاں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت آئی ٹی نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے ای سیفٹی ایجنسی قائم کرنے کی سفارش کر دی ہے،آئی ٹی وزارت نے پیکا ایکٹ 2016کو سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے ناکافی قرار دیدیا۔تجویز کردہ ای سیفٹی ایجنسی ایف آئی اے کی طرز پر کارروائی کا اختیار حاصل ہو گا۔سوشل میڈیا قوانین کو بھی سی سیفٹی قانون کا حصہ بنایا جائے گا ،اخبارات اور چینلز کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیاکے گرد گھیرا تنگ،گلا دبانے کی تیاریاں
یہ بھی پڑھیں :