mini pur incident

سانحہ منی پور کی ذمہ دار مودی سرکاربھارتی انسانی حقوق کا ادارہ بھی پھٹ پڑا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر بھارت کا ادارہ انسانی حقوق بھی بول پڑا ، منی پور میں خانہ جنگی، نسلی فساد، انسانی حقوق کی صورتحال پر مودی سرکار کو مورد الزام ٹھہرا دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے کہا کہ مودی سرکار تشدد کے بڑھتے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ، منی پور میں تشدد، قتل عام، اجتماعی زیادتیاں بلا خوف و خطر جاری ہیں، این ایچ آر سی نے مودی سرکار سے انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی شکایات پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کرپشن اور عیاشی کا گڑھ،1080سکینڈل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں