گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ گوادر،مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے،انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جن میں چائنہ ایکسپو سنٹر ،بسمیہ خضدار روڈ،ٹرانسمشن لائن اور نیو گوادر ائیرپورٹ شامل ہیں۔وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور