اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی زبان استعمال کی خواتین کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میری تقریر کا سیاق و سباق دیکھا جائے ،تقریر کا جینڈر سے تعلق نہیں تھا،مجھ سے معذرت کیلئے کہا جا رہا ہے جو بنتا نہیں ہے،الزام لگانے والوں کااپنا لیڈر خواتین کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرتا رہا ہے ،ہمارے لیڈر نے ہماری تربیت کی ہے،جو بات کی تھی اس پر کھڑا ہوں،مریم نواز اور فریال تالپور بارے الفاظ پر معافی مانگ لیں تو میں بھی معافی مانگ لوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب