ali mohd khan

علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ،ڈپٹی کمشنر مردان کو آئیندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما علی محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ،دوران سماعت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کی کھچائی ہوئی کہ خود کچھ نہیں سوچتے اور دوسروں کے کہنے پرعمل کرتے ہیں، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک ڈپٹی کمشنر کو نشان عبرت بنائیں کے تو آئیندہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کرے گا ،ڈپٹی کمشنر مردان آئیندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کو عدالتی جھٹکا ،آئی جی کے اختیارات بحال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں