لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کر لیا،رینجرز، عسکری و حساس اداروں، سی ٹی ڈی، آئی بی کے اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔
آج دوپہر 2 بجے وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوگاجس میں محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ محکمو ں کے سیکرٹریز بھی جلاس میں شریک ہوں گے،تمام ڈویڑنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور