اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا میں آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیاہے،بل وزیر دفاع اور وزیر قانون نے پیش کیا۔بل کے مطابق ملک اور افواج کے مفاد کیخلاف انکشاف پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا،آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ملے گی،سرکاری حیثیت میں معلومات کا غیر مجاز انکشاف کرنے والے کو پانچ سال تک سخت سزا ہو گی،حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص پانچ سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا ،خلاف ورزی پر دو سال سخت قید کی سزا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز الٰہی خاندان کے اثاثے کتنے،ریکارڈ طلب