لاہور (کامرس ڈیسک)ایل پی جی کی قیمت میںایک بار پھر 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی 230روپے کلو سے بڑھ کر 240روپے ہو گئی ہے۔گھریلو سلنڈر 2830 روپے ،کمرشل سلنڈر 10900 روپے کا ہوگیا۔پہاڑی و دوردراز کے علاقوں میں ایل پی جی 370روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔گھریلو سلنڈر 4130اور کمرشل سلنڈر 15890روپے کا ہو گیا ہے۔
