اسلام آباد (کامرس رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا اور بجلی ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔ حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ جون میں پانی، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی تاہم درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق تازہ اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی،سینکڑوں من گندم برآمد