اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 150 افراد کی جان لے لی جس کی تصدیق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی کردی جبکہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق 25 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 62 مرد، 25 خواتین، 63 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 66 رپورٹ ہوئیں،خیبرپختونخوا میں 41، بلوچستان میں 6 اموات ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی،سینکڑوں من گندم برآمد