pervez ilahi 2

سپریم کورٹ میں متفرق درخواست”سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔
دائر درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ نگراں حکومت کے آتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مختلف مقدمات اور انکوائریوں میں جعلی طریقے سے ملوث کیا جا رہا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے درخواست گزار کی دس روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اورکسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا،درخواست گزار تمام درج مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری حاصل کر چکا ہے۔ بدنیتی پر مبنی مقدمات بناکر درخواست گزار کے زندہ رہنے اور آزادی کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا 17جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی،سینکڑوں من گندم برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں