saudia qatar uae

سعودیہ،یواے ای اور قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کو تیار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودیہ کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواد العسیری نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرینگے۔
یہ انکشاف انہوں نے” عرب نیوز“ میں شائع اپنے ایک حالیہ مضمون میں کیا، انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں ایک خودمختار فنڈ قائم کیا جائے گاجوافسر شاہی، ریگولیٹری کی دقتوں اور رکاوٹوں سے پاک ہوگا، 7ریاستوں کے8 ارب ڈالر کے اثاثے اس فنڈ میں منتقل کئے جارہے ہیں۔سابق سفیرکا کہنا ہے کہ سال 2035تک پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر ہوجائے گی، پاکستان اب مستحکم ملک ہے اوربہتری کی جانب جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہانہ معاشی آﺅٹ لک رپورٹ جاری حکومت کی ڈینگوں کا پول کھل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں