dr zarqa

خواجہ آصف کوجواب دینے کا نتیجہ،ڈاکٹر زرقا کے 2کلینک سیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ میں خواجہ آصف کو جواب دینے کا نتیجہ سامنے آگیا ،ڈاکٹر زرقا کے کلینک پرسرکاری محکموں کے چھاپے،دو کلینک سیل کر دیے۔
سینٹرڈاکٹر زرقا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا سٹائل ہی گلو بٹ اور غنڈا گردی ہے،ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ مجھے بھی گرفتار کر لیں،جعلی ایف آئی آرز درج کر لیں،ان کے 18دن رہ گئے ہیں بہتر ہے عزت کے ساتھ گزار لیں،میں نے وزیر صحت سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ان چھاپوں سے ہمارا کو ئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر زرقا نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے خواتین کے متعلق نازیبا گفتگو پر سخت جواب دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ماہانہ معاشی آﺅٹ لک رپورٹ جاری حکومت کی ڈینگوں کا پول کھل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں