ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ فوڈ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں من گندم برآمد کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملتان ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے عملے نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جلال پور کھاکھی میں گودام میں چھاپہ مار کر 1190 من گندم کے 946 تھیلے برآمد کر لیے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ فوڈ پکڑی گئی تمام گندم سستے داموں شہریوں کو فراہم کرے گا، گندم کا 10 کلو آٹے کا تھیلا 1158روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ماہانہ معاشی آﺅٹ لک رپورٹ جاری حکومت کی ڈینگوں کا پول کھل گیا