کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاﺅس میں اہم ملاقاتیں کیں ،شہر کے انفراسٹرکچر کی بحالی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کراچی میں ان کی اعلیٰ عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ،ان ملاقاتوں میں گورنر کامران ٹیسوری،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور خالد مقبول شریک رہے۔گورنر نے وزیر اظم سے کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی ۔وزیراعظم سےایم کیو ایم قیادت نے بھی ملاقات کی ،متحدہ وفد نے کے الیکٹرک کیخلاف وزیراعظم سے تحفظات کا اظہار کیا اور شکایات کے ڈھیر لگا دیے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن ترمیمی بل 2023 منظورنگران حکومت کو اضافی اختیارات حاصل