abdullah shafiq

عبداللہ شفیق کی سری لنکا کیخلاف شاندار ڈبل سنچری

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی۔
کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر 201 سکور بنائے جن میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔عبداللہ شفیق ملک سے باہر سینچری اسکور کرنے والے ساتویں بلے باز ہیں، ان سے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان پہلی پوزیشن پر آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں