اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیم منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی و سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیم کر دی گئی،ترمیم کے مطابق انتخابی حلقہ بندیاں ووٹرز کے بجائے آبادی کے تناسب سے ہوں گی ۔
