ڈیفنس میں فائرنگ ،ایم پی اے کا بھائی اور بھتیجا قتل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقہ میں گاڑی پر فائرنگ،ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کو قتل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلح افراد نے ڈبل کیبن گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ،گاڑی میں ممبر سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی 65سالہ اکرم ابڑو اور ان کا بیٹا گولیاں لگنے سے دم توڑ گئے،گاڑی سوار افراد خیابان شمشیر سے جیکب آباد جا رہے تھے،حملہ آور ایک گاڑی اور تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ”سانجھے کی ہنڈیا چوراہے پرپھوٹتی ہے“الیکشن ایکٹ پرحکومتی اتحادیوں میں پھوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں