اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مستردکر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹا دی ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا،ہائیکورٹ سے گزارش ضرور کرینگے کہ آپ کی تمام درخواستوں کا ایک ساتھ فیصلہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں : افسران کا پارلیمنٹ کے سامنے اثاثے ظاہر کرنے سے انکار