لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے ستلج میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے سے مالیکا تارو اور مستقیم مہمونکا میں حفاظتی بند ٹوٹ گئے ،کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ستلج کی طغیانی نے علاقے میں تباہی مچا دی،حفاظتی بند ٹوٹ گئے ،بڑی تعداد میں لوگ پانی میں محصور ہو کر رہ گئے،5کے بی میں ریسکیو ٹیم نے سیلابی پانی میں پھنسے چار افراد کو بچا لیا ۔بلوچستان میں جعفرآباد کی باری شاخ میں دو مقامات پر شگاف پڑنے سے متعدد دیہات اور فصلیں زیر آب آگئیں ،عمر کوٹ میں نہر ٹوٹنے کے باعث تباہی ،کسانوں نے زمیندار پر اپنی فصلیں بچانے کیلئے نہر توڑنے کا الزام لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : افسران کا پارلیمنٹ کے سامنے اثاثے ظاہر کرنے سے انکار