اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ ہو سکی۔ ایئرلائن کی تنظیمِ نو سے متعلق انتظامیہ نے بریفنگ دی جسے بورڈ نے منظوری کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بنا کر ایئرلائن کے اثاثہ جات اور خسارہ اسی کا حصہ بنایا جائے۔ اس پر بورڈ نے تنظیمِ نو کا مربوط پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پروازیں بحالی کے اقدامات پر بورڈ ارکان مطمئن رہے۔بریفنگ میں بورڈ کو بتایا گیا کہ یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا کی ٹیم فزیکل آڈٹ کیلیے ستمبر میں پاکستان آئے گی، ٹیم کے دورے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ایئرلائن کے جہازوں میں انفلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے پر بھی بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو دوران پرواز ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی معیار کے تحت ہوگا۔
