بہاولپوریونیورسٹی سکینڈل،ایچ ای سیکے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا موقف سامنے آگیا

بہاولپوریونیورسٹی سکینڈل،ایچ ای سیکے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا موقف سامنے آگیا


اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مبینہ اسکینڈل معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا موقف سامنے آگیا اور ان کاکہناتھاکہ اللہ کرے اسلامیہ یونیورسٹی کا واقعہ جھوٹا ہو، باعث شرم ہے، ہمارےاداروں کو یہ کیا ہوگیا، اگر ایسی کوئی بات ہے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ یونیورسٹی سے حاصل کر لی، سزا کا عمل جب تک نہیں ہوگا یہ چیزیں چلتی رہیں گی، اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو چوک میں لٹکا دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں