سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد بہہ گئے

سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد بہہ گئے

گلگت (سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد پانی کی لہروں کا شکار ہوگئے اور ان کی موت کا خدشہ ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق راجن پور سے سیر کیلئے آنے والے خاندان کی گاڑی ساسی ویلی کے علاقے حراموش میں دریا میں جاگری،ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ایک شخص کی لاش کو نکال لیا ہے جس کی شناخت محمد تیمور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کی مسجد میں خود کش دھماکہ،ایس ایچ اوشہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں