چینی وزیر خارجہ برطرف،حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چینی وزیر خارجہ چن گینگ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے،چینی حکومت کے اس اچانک فیصلے کی حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ادویات کے استعمال سے 18 امریکی اندھے،4 مارے گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے طویل عرصے سے عوام میں نظر نہ آنے والے وزیر خارجہ چن گینگ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، وہ صرف سات ماہ قبل اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔چن گینگ کی برطرفی کے بعد اب کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے سربراہ وانگ پی نے اب یہ عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چن گینگ کافی عرصے تک عوام میں نظر نہیں آئے اور ان کی وزارت نے بھی اس پر خاموشی اختیار کی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، 57 سالہ چن کو آخری بار گذشتہ مہینے 25 جون کو عوام میں دیکھا گیا تھا۔گذشتہ سال دسمبر میں وزیر خارجہ مقرر ہونے والے چن گینگ کو چینی صدر شی جن پنگ کا قریبی سمجھا جاتا ہے، ملک کے اعلیٰ پالیسی سازوں نے وانگ یی کو وزیر خارجہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔اگرچہ چن گینگ کو اس عہدے سے ہٹانے کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر شی نے اس قدم پر مہر ثبت کردی ہے۔ چین میں کسی اعلیٰ عہدیدار کا بغیر کسی وضاحت کے اتنے لمبے عرصے تک عوام کے سامنے نہ آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اس طرح کے کئی کیسز بھی منظر عام پر آچکے ہیں، جن میں ایسے لوگ بعد میں مجرمانہ تفتیش کی زد میں پائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں