نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 26جماعتی اتحاد کی جانب سے پہلا بڑا جھٹکا،عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن دو ہفتوں سے منی پور خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کر رہی ہے جسے مودی سرکار کی جانب سے حیلے بہانوں سے ٹرخایا جا رہا ہے،گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50ارکان کی جانب سے منی پور خانہ جنگی پر قرارداد پیش کی گئی ،مودی سرکار کی جانب سے قرارداد پیش کرنے پر اجلاس ہی برخواست کر دیا گیاجس پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیدیا جو مسلسل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ادویات کے استعمال سے 18امریکی اندھے،4مارے گئے