GDA alliance

جی ڈی اے کا متحدہ کے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس نے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جی ڈی اے کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اتفاق ہو گیا ہے ،صفدر علی عباسی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے رعنا انصار کی حمایت کریں گے۔متحدہ رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے حمایت پر پیر پگارا کے شکر گزار ہیں،کراچی کسی ایک زبان بولنے والے کا شہر نہیں بلکہ سب کا شہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”یہ کیا ہوا،کیسے ہوا،کیوں ہوا“شہباز شریف کے منہ سے” عمران نیازی“کی تکرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں