لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر قدرتی و آبی وسائل خورشید شاہ نے ہے کہ نگران وزیراعظم کا عہدہ کسی سیاستدان کو ہی ملنا چاہیے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی وزیرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کے موقف پر بات نہیں کروں گاوہ فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں مل بیٹھ کرہی طے کریں گی،میرے خیال میں چونکہ نگران وزیراعظم ایک سیاسی عہدہ ہے، اس لیے اس پر کسی سیاستدان کو ہی ہونا چاہیے تاکہ وہ سیاسی فیصلہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ سیاسی آدمی ہو، سیاستدان ہو اوراس کیساتھ اکانومسٹ بھی ہو تو یہ بہتر ہو گا۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مگر یہ ابھی طے نہیں ہوا لیکن جو بھی فیصلہ ہو گا وہ مل بیٹھ کرہی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : ”عدالت کسی بھی نئے مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے“