گلگت( وقائع نگار) گلگت بلتستان میں سیاحوں کی گاڑی دریائے سندھ میں جاگری۔ 6 مسافر لا پتہ ہوگئے جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق گلگت بلتستان کی شہری انتظامیہ کے ترجمان مظہر مغل نے بتایا کہ واقعہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔راجن پور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی کار گلگت کے نواحی گاو¿ں حراموش سسی میں شاہراہِ بلتستان پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری اور لاپتہ ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ سے موبائل فونز، مردانہ جوتے اور گیس سلنڈر ملا ہے۔لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل،سرکش وائس چانسلرکے وارنٹ جاری