قرضہ ایپس فراڈ کیس میں اہم پیش رفت، چھ غیرملکیوں کیخلاف مقدمہ درج

قرضہ ایپس فراڈ کیس میں اہم پیش رفت، چھ غیرملکیوں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) قرضہ ایپس فراڈ میں نیا موڑ فراڈ میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ہم انویسٹگیشن ٹیم نے فراڈ می? ملوث غیرملکیوں کی تفصیلات حاصل کرلی۔نجی ٹی وی کی انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کےمطابق قرضے دینے والی ایپس کے فراڈ میں ملوث چھ غیرملکی شہریوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ غیرملکی مقامیوں افراد کے ساتھ مل کر غیرقانونی قرضہ ایپس چلا رہے تھے،ان غیرقانونی ایپس کے 20 اکاونٹس بھی سیل کردیے گئے ہیں، غیرملکیوں کے نام سٹاپ لسٹ پررکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ان اکاونٹس سے اربوں روپے کے غیرقانونی کاروبار کیا گیا،ہم انویسٹگیشن یونٹ کی تحقیقات کے مطابق ملک بھرمیں 84 قرضہ دینے والی غیرقانونی ایپس نے 78 ارب روپے کا کاروبار کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق تین سال میں 15153 صارفین کے ساتھ 17 ارب روپے کا فراڈ ہوا، غیرقانونی ایپس نے پچھلے تین سال میں 62 لاکھ صارفین کو 90 لاکھ چھوٹی نوعیت کے قرضے دیے۔

یہ بھی پڑھیں : منی پور میں خواتین کو برہنہ گھسیٹنے پر امریکہ بھی ناراض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں