پاکستان آنیوالی بھارتی خاتون انجونے خاوندکو بڑی یقین دہانی کرادی

پاکستان آنیوالی بھارتی خاتون انجونے خاوندکو بڑی یقین دہانی کرادی

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈٰسک) بھارت سے پاکستان آنے والی انجو نامی خاتون کے خاوند کو یقین ہے کہ ان کی اہلیہ چند روز بعد واپس آجائیں گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انجو کے خاوند اروند نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان جانے سے قبل انجو نے انہیں واٹس ایپ پر بتایا تھا کہ وہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور جا رہی ہیں لیکن اتوار کے دن کہا کہ وہ سرحد پار کر کے لاہور پہنچ گئی ہیں اور دو سے تین دن بعد واپس آجائیں گی۔واضح رہے کہ فیس بک پر پاکستانی شہری کے ساتھ دوستی کی وجہ سے انجو 22 جولائی کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی ہیں اور نصراللہ خان کے گھر بحیثیت مہمان قیام پذیر ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اروند سے جب انجو کے پاکستان میں دوست کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے ا?گاہ ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انجو چند روز میں واپس ان کے پاس ا?جائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اروند بھیواڑی شہر میں کام کرتے ہیں جب کہ انجو نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔اروند کے مطابق انجو نے 2020 میں پاسپورٹ بنوایا تھا کیونکہ وہ بیرون ملک نوکری کرنا چاہتی تھیں۔ انجو نے اروند سے شادی کرنے کے کے لیے عیسائی مذہب قبول کیا، ان کے دو بچے ہیں۔واضح رہے انجو کی پاکستان کے صوبہ پختونخواہ کے ضلع اپر دیر کے 29 برس کے شہری نصراللہ سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد وہ ا±ن سے ملنے اپر دیر آئی ہوئی ہیں۔
انجو کو پہلے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا لیکن پھر ان کے کاغذات دیکھنے کے بعد انہیں اپر دیر میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل،سرکش وائس چانسلرکے وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں