الوداع تحریک انصاف ، مزید 2 رہنماﺅں کا پرویز خٹک سے اتحاد

الوداع تحریک انصاف ، مزید 2 رہنماﺅں کا پرویز خٹک سے اتحاد

پشاور ( وقائع نگار) سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دو مزید اہم رہنما اپنے قافلے میں شامل کر لیے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق 9 مئی کے سانحے کے بعد تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی میں 1 سو سے زائد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شامل ہوئے ہیں جبکہ خیبر پختنونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنیٹریز میں57 سے زائد سابق ارکان شامل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو مزید اہم رہنما ملک واجد اور ارباب وسیم نے پرویز خٹک کی پارٹی شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔ سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے ارباب وسیم اور ملک واجد کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”عدالت کسی بھی نئے مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں