کراچی (سٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت نے صحرائے تھر میں کارونجھر کے پہاڑوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں اشتہارات بھی مشتہر کروادیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اشتہارات چھپوانے کے بعد حکومت کے لیے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارباب لطف اللہ نے نیلامی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارونجھر کے پہاڑوں کی نیلامی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے ان پہاڑوں کو ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے ۔یادرہے کہ صحرائے تھر میں گرینائٹ کے قیمتی پتھروں پر مشتمل کارونجھر کا پہاڑی سلسلہ 28 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، یہ پہاڑ جین مذہب کے قدیم مندروں کے علاوہ آبشاروں اور خوبصورت موروں کا مسکن بھی سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ”عدالت کسی بھی نئے مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے“