سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ، جی ڈی اے نے ایم کیوایم کویقین دہانی کرادی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ، جی ڈی اے نے ایم کیوایم کویقین دہانی کرادی

کراچی(وقائع نگار خصوصی )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے میں جی ڈی اے کے صدر پیرصدرالدین راشدی نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کرادی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم رہنماو¿ں کے ہمراہ پیر صدر الدین شاہ کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ باخبر ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ گورنرسندھ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے آپ کے لیے سلام بھیجا ہے، فیملی سے دیرینہ تعلقات ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ آپ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حمایت کریں۔ صدرالدین شاہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آپ وفاق کے اور مرکز کے نمائندے ہیں، آپ کی بات کیسے ٹالی جاسکتی ہے، جس کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ آپ ہمیشہ سے شفیق رہے ہیں اور محبت و شفقت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل،سرکش وائس چانسلرکے وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں