تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) بھا ری رشوت لینے کے الزام میںتحریک انصاف کے سابق صوبا ئی وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری و دیگر کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا اور سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز کے دور میں ہونیوالے تمام ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ذمہ داران کے خلاف اینٹی کرپشن نے رشوت لیکر پٹواری بھرتی کرنے اور لوکل گورنمنٹ میں سڑکوں کی تعمیر میں گھپلوں کے الزام میںمقدمہ درج کیا،الزام ہے کہ حافظ ممتاز احمد نے اپنے حلقے میں 268 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں،اس سے قبل حافظ ممتاز احمد کو طلب کیا گیا تھا۔ان پر فی پٹواری تقریباً 22 لاکھ روپے رشوت لیکر بھرتی کرنے اور فیصل آباد میں 32 پٹواریوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے سرمد ٹھیکیدار لوکل گورنمنٹ، سب انجینئر لوکل گورنمنٹ آصف کو طلب کر لیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی،اب تک کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں