لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور تحریک انصاف کی رہنمایاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کے حکامات جاری کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کو جیل میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔اے ٹی سی نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 7اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا ،یاسمین راشد کیخلاف مقدمات کا چالان بھی پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ”مجھے بھی انصاف چاہیے“توشہ خانہ کیس کے جج کی” دہائی“