عوام پر گیس بم گرانے کی بھی تیاری ،قیمت میں50فیصد اضافہ منظور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر گیس بم گرانے کی بھی تیاری کر لی ،گیس قیمت میں 50فیصد اضافہ کی منظوری دیدی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گیس ریٹس بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف کو دیدیا ،عالمی ادارے نے حکومت کو جلد از جلد قیمتوں میں اضافے کا کہہ دیا ،گردشی قرض مینجمنٹ پلان 2024رواں سال ہی منظور کرنے کی شرط بھی عائد کر دی۔
