جھلکاٹھی( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے دوان بس تالاب گر گئی جس کے باعث بچوں ، خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع جھلکاٹھی صدر کے علاقے چھترکنڈہ میں بس تالاب میں گرنے سے 17 افراد چل بسے جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والو ںمیں سات نابالغ اور پانچ خواتین شامل ہیں۔جھلکاٹھی صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ بھنڈاریا ضلع سے باریشال جانے والی بس صبح تقریباً 9.55 بجے مقامی یونین پریشد دفتر کے قریب ایک ا?ٹو رکشہ کو سائیڈ دیتے ہوئے پہیوں پر قابو پانے کے بعد تالاب میں گر گئی۔ حادثے میں کم از کم 35 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق بس بشر اسمرتی پرباہن میں تقریباً 60-70 مسافر سوار تھے۔ضلع کے سول سرجن ڈاکٹر ظہیر الاسلام کے مطابق ریسکیو کارکنوں نے جائے وقوعہ سے 13 لاشیں نکالیں، جبکہ چار دیگر اسپتال میں دم توڑ گئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے پانچ کو باریشال کے شیر بنگلہ میڈیکل کالج ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ دیگر کو مقامی صحت کی سہولیات میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میکسیکو میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا