اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور معروف پارلیمنٹرین مصطفی نواز کھوکھر نے آئندہ انتخابات بارے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چیئرمین عمران خان کی پریشانی بڑھ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے جسٹس(ر)ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سرغنہ قرار دے دیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتخابات کے التوا کی سرگوشیاں عروج پر ہیں، کچھ حکومتی اتحادی بھی اِس بے یقینی کی کیفیت کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوچھنا تھا اگر حکمرانوں میں مہنگائی سے تڑپتے عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں تو اِس میں ملک کا کیا قصور؟انتخابات کے التوا کا بوجھ اٹھانے کی سکت اَب اِس لاغر آئین میں ہے اور نہ ہی نظام میں ہے،ساری سیاسی پیچیدگیوں کا مقصد ہے کہ آپ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، حکومت کو خوف ہی کہ عمران خان الیکشن جیت جائے گا، مقتدر حلقوں کو بھی خوف ہے کہ عمران خان واپس آ گیا تو کیا ہو گا؟ملک میں حقیقت کا سب کو پتہ ہے لیکن کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔