مولانا فضل الرحمان نے دنیا کے کسی بھی حصے میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

کراچی(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر اور حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والا دنیا کے جس حصے میں ہو ہم بدلہ لیں گے، تم نے ہماری سرخ لکیر کو کراس کیا ہے،مسلم ممالک سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں اور سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں، اسرائیل پاکستان کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے، اس کا ایجنٹ پاکستان میں ہار گیا ہے، اگر یہ اپنے ایجنٹ کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے تو اس کو اپنے پاس بلا لے، الیکشن ہوں گے ہم جیتیں یا نہ جیتیں میدان نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی،اب تک کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟جانئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے نام نہاد دہشت گردی کا نعرہ لگا کر مسلمانوں کے خلاف اشتعال پیدا کیا اور اسلام کو ختم کرنے کی کوشش کی، امریکہ کے چہرے سے لبرل ازم کا نقاب اتر چکا ہے، تم مسلمان کو برداشت نہیں کرسکتے،تم نے ہماری سرخ لکیر کو کراس کیا ہے،ہم مزید اس قسم کی حرکات کو برداشت نہیں کریں گے،اسلامی دنیا نے اپنے سفیر سویڈن سے واپس نہ بلائے تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کچھ بھی کر لے اسلام کو کبھی ختم نہیں کر سکتی،امریکہ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسلام کو ختم کرنے منصوبے نہ بنائے،اسلام بھی رہے گا،قرآن بھی رہے گا اور رسول اللہﷺ کا نام بھی رہے گا، ہم نے دنیا کو اس طرف آگے بڑھنے سے روکنا ہے،اگر تم نہ رکے تو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو ہم بدلہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے جسٹس(ر)ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سرغنہ قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، نبیﷺ کی ناموس ہو یا قرآن پر حملہ امت مسلمہ اپنے اوپر جنگ سمجھتی ہے، مسلمان اگر بپھر گئے تو دنیا میں قرآن کی توہین کرنے والوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی، ہم قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں، یہ اللہ کی کتاب ہے، حضور کریم ﷺکو ہم اپنا پیغمبر سمجھتے ہیں تو حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی پیغمبر مانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں