شہریوں کے لئے بڑی پریشانی،موبائل سروس 10محرم تک بند رکھنے کا اعلان

کراچی(وقائع نگار خصوصی)عاشورہ محرم جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ،سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی جان پر بنی ہوئی ہے ،ہر شخص کی دعا ہے کہ محرم کے ایام خیر و عافیت سے گذر جائیں اور ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے،ملک کے بیشتر حصوں میں حکومت نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تو کراچی میں خصوصی طور پر 10محرم تک موبائل سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے جسٹس(ر)ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سرغنہ قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس 10 محرم (29 جولائی) تک جزوی طور پر معطل رہے گی۔ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے کہا کہ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا ہے۔متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کیونکہ صارفین کا دعویٰ ہے کہ کچھ علاقوں میں مختلف اوقات میں موبائل سروس متاثر ہو رہی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو مکمل بندش کا سامنا ہے۔جن علاقوں میں موبائل سروس معطل یا متاثر ہوئی ان میں سٹیل ٹاون،گلشن حدید، جعفر طیار سوسائٹی،ملیر 15،فیوچر کالونی،داود چورنگی،حاجی زکریا گوٹھ شامل ہیں۔اس دوران شاہ لطیف ٹاون، بھٹائی آباد،میمن گوٹھ مین مارکیٹ اور بن قاسم ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں سروس جزوی طور پر معطل ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی)کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ملک میں یوم عاشورہ 29 جولائی(ہفتہ) کو منایا جائے گا۔اس سے قبل،حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں مسلح افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں