29سالہ پاکستانی شاہین نے بھارت سے سیما حیدر کا بدلہ لے لیا

دیربالا(سٹاف رپورٹر)کراچی میں چار بچوں کی ماں سیما حیدر”پب جی “ کھیلتے کھیلتے بھارت جا پہنچی جس سے پاکستانیوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی،سیما حیدر کے خلاف آگ بگولہ پاکستانیوں کو”ٹھنڈا “کرنے کے لئے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا کے”پاکستانی شاہین“ نے بھارت سے فوری”بدلہ“ لے لیا ہے،فیس بک پر دوستی کرنے والی نئی دہلی کی”خوبرو حسینہ“نصراللہ سے محبت میں پاکستان کھینچی چلی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:بارش اور سیلاب ، چترال اور دیر میں ایمرجنسی نافذ
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما حیدر رند کی طرح ایک شادی شدہ بھارتی لڑکی دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سیما ہی کی طرح انجو کے حوالے سے سرکاری ادارے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم سیما کے برعکس انجو قانونی طور پر ویزا لے کر پاکستان پہنچی ہے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، تاہم اس بار یہ کہانی ایک بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی ہے، اور جوڑے کو قانونی رکاوٹیں درپیش ہیں۔بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہوئی، جو پیار میں تبدیل ہوگئی اور انجو دہلی سے خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچ گئی۔ بھارتی لڑکی انجو جمعہ کے دن پاکستان پہنچی تھی۔ دیربالا پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انجو دیربالا پہنچ چکی ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔
بھارتی لڑکی انجو کا کہنا ہے کہ اس کی نصراللہ سے فیس بک پر 4 سال پہلے دوستی ہوئی تھی، جو اب محبت میں بدل چکی ہے، اور میں اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں