دنیا کی کتنے فیصد آبادی کو ڈینگی مچھرسے خطرہ ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے خبردارکر دیا

دنیا کی کتنے فیصد آبادی کو ڈینگی مچھرسے خطرہ ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے خبردارکر دیا

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیاہے کہ دنیا کی پچاس فیصد آبادی کومچھر سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔سال دوہزارسے دوہزاربائیس کے دوران ڈینگی کے کیسزمیں آٹھ گنااضافہ ریکارڈ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ڈبلیوایچ او کے گرم خطوں کی بیماریوں کے شعبے کے سربراہ رامن ولایودھن نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے سال دوہزارسے دوہزاربائیس کے دوران ڈینگی کے کیسزمیں آٹھ گنااضافہ ریکارڈ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے جو مچھر کے ایک شخص سے دوسرے شخص کو کاٹنے سے پھیلتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں