پشاور (کرائم رپورٹر) باچاخان چوکی کے قریب ٹریفک چالان جمع کروانے آنیوالے شہری کی گاڑی چوری ہوگئی جس کا روزنامچہ بھی پولیس نے درج کرلیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق شہری چالان جمع کرنے کے لیے باچاخان چوک کے قریب ٹریفک چوکی گیا جہاں سے چور چوکی کے باہر سے گاڑی لے اڑے۔پولیس نے گاڑی چوری کا روزنامچہ درج کرکے ٹریفک چوکی کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیناشروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیمرا ترمیمی بل 2023 ،تحریک انصاف کا بھی شدید ردعمل آ گیا