سعودی پیسے کی برکات، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوگیا

سعودی پیسے کی برکات، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوگیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ارب 22 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے،ذخائرمیں یہ اضافہ سعودی عرب، آئی ایم ایف اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی رقوم کے سبب ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14 جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب چھ کروڑ ڈالر رہے،اب سٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیوٹی سیلونز پر پابندی ،خواتین کے احتجاج پر فائرنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں