نواز شریف کی چند ہفتوں میں وطن واپسی کا امکان، کسی بھی وقت اعلان متوقع

نواز شریف کی چند ہفتوں میں وطن واپسی کا امکان، کسی بھی وقت اعلان متوقع

لاہور (سٹاف رپورٹر) از خود جلاوطنی کی زندگی گزارنےو الے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جلدپاکستان واپسی کا امکان ہے جس کا کسی بھی مناسب وقت پر اعلان متوقع ہے ۔ پاکستان ٹائم کو لیگی ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف دودن بعد لندن روانہ ہوجائیں گے جبکہ مریم نواز پاکستان کا ٹکٹ کٹوائیں گے جہاں پہنچنے کے بعد انہیں پارٹی قائد کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کا کہناتھاکہ استقبال کی اطمینان بخش تیاریوں کے بعد (ن) لیگ کسی بھی وقت نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہہ چکے ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت،پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات نے تہلکہ مچا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں