قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے غیر اخلاقی فوٹوشوٹ کیس کا ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے غیر اخلاقی فوٹوشوٹ کیس کا ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(عدالتی رپورٹر )اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائداعظم کے مجسمے کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کا مقدمہ خارج اور مدعی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق مبینہ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے مجسٹریٹ کو مقدمے کے مدعی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے کہا کہ متعلقہ مجسٹریٹ 30 روز میں کارروائی مکمل کرکے تعمیلی ریورٹ جمع کروائے ۔ واضح رہے کہ نوجوان جوڑے کے فوٹو شوٹ کے بعد 3 اگست2021 کو تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد ملزم ذوالفقار سہیل مان کی جانب سے مقدمہ اخراج کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ اخراج کا حکم دے دیا اور مدعی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:” چوری کی ہے تو حساب تو دینا پڑے گا“عطاء اللہ تارڑ نے عمران خان کو خبردار کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں