سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میںکمی کے بعد مقامی سطح پر بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔دوسری طرف ہفتہ وار مہنگائی 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 29.16 فیصد ہو گئی،جس کی وجہ سے ملک بھر میں چینی کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاروباری ہفتے کے آخر ی روز ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرز کمی سے 1962 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی،جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،حیدر آباد،سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد،راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:”10منٹ چارجنگ اور 1500 کلو میٹر سفر“ٹویاٹا کمپنی کا ایسی گاڑی بنانے کا اعلان کہ تہلکہ برپا ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں