14ماہ میں کتنے ارب کی بجلی چوری ہوئی؟ایسا تہلکہ خیز انکشاف کہ وزیر اعظم کی بھی نیند اڑ جائے

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ملک بھر میں پچھلے 14 ماہ میں 5 لاکھ 56 ہزار صارفین نے 470 ارب روپے کی بجلی چوری کی،صرف 20 اضلاع میں ایک سال میں 110 ارب کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم حکومت نے ایک سال کے دوران کتنا قرضہ لیا؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سپلائی کمپنی3752 نادہندگان سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی رقم وصول کرنے میں ناکام ہے۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں 12718 نادہندگان کے ذمے ساڑھے 5 ارب روپے ہیں۔فیصل آباد الیکڑک سپلائی کمپنی میں 53425 نادہندگان کے ذمے 2 ارب روپے کے واجبات ہیں۔کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے 137200 کمرشل، گھریلو اور زرعی نادہندگان نے 577 ارب روپے دینے ہیں۔پشاور سپلائی کمپنی میں مجموعی طور پر 48 ہزار ڈیفالٹرز کو 26 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف محکموں کے ذمے 205 ارب روپے واجب الادا ہیں۔آزاد کشمیر کی حکومت کو ساڑھے 89 ارب روپے واجب الادا ہیں۔گوجرانوالہ سپلائی کمپنی کے 371774 نادہندگان کو 1ارب 13 کروڑ ادا کرنے ہیں۔حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 141410 نادہندگان کے ذمے ساڑھے 26 ارب روپے ہیں۔قبائلی علاقہ جات میں 48000 نادہندگان کے ذمے 39 ارب روپے سے زائد کی مالیت کے نادہندگان ریکارڈ ہوئے۔

نجی شعبے کے مختلف کمپنیوں،صنعتوں اور تقریبا ڈھائی لاکھ صارفین کے ذمے ساڑھے 6 سوارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ملتان سپلائی کمپنی میں 8 لاکھ 62 ہزارنادہندگان نے 37 کروڑ روپے کے بل ادا کرنے ہیں۔آئی پی پی ایز 4 ارب روپے کے ڈیفالٹرز ہیں۔سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی 4 لاکھ 77 ہزار ناہندگان نے 25 کروڑ روپے کی مالیت بل ادا کرنے ہیں۔دوسری جانب بجلی چوری سے مالی خسارہ نیپرا کی مقررہ حد سے کئی گنا زیادہ نکلا۔صرف 20 اضلاع میں ایک سال میں 110 ارب کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا۔کوئٹہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 5.25 ارب روپے رہا۔نوشکی میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 24 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔بنوں میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 9 ارب روپے رہا۔چارسدہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 8.24 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔مردان میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 8.17 ارب روپے رہا،پشاور میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 23.59 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔حیدر آباد میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 5.83 ارب روپے رہا،سکھر میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 3.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔لاڑکانہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 3.307 ارب روپے رہا،جام شورو میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 3.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔کشمور میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 3.34 ارب روپے رہا۔بدین میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 0.7 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔قلعہ عبداللہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 86 کروڑ روپےرہا،ژوب میں بجلی چوری سے مالی خسارہ81 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔ڈیرہ بگٹی میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 79 کروڑ روپے رہا،لاہورمیں بجلی چوری سے مالی خسارہ 13 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔قصور میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 11 ارب روپےرہا،اٹک میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 2.2 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔مظفر گڑھ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 3.7 ارب روپے رہا،ملتان میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 6.1 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں