وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی یوٹرن لے لیا

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے بیان سے ”یوٹرن“ لیتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے 27سالہ قریبی ساتھی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے،زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیا جس کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا تھا کہ حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے،وہ یہ ہیں جو 30 جون تک ملک میں لگائے جا چکے ہیں،ان کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا،زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں